تقریبات/سیمینارز

اقبال اسٹیڈیم میں دنیا کے طویل اردو ترجمہ والے قلمی قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام، کمشنرثاقب منان کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد کے شہری نے اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا طویل قلمی قرآن پاک تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 40 فٹ لمبا اور پانچ فٹ چوڑائی کا یہ قرآن پاک 31 صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 425 دنوں میں مختلف رنگوں سے لکھا ہے۔

یاد رہے کہ پیر امتیاز حیدر شاہ اس سے قبل بھی ہاتھ سے 3411 فٹ طویل قرآن مجید ہاتھ سے لکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے اقبال سٹیڈیم میں اردو ترجمہ کے ساتھ تحریر کئے گئے قرآن پاک کی زیارت کی۔

ڈویژنل کمشنر نے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے محنت،لگن اور جذبے کے ساتھ طویل قرآن مجید لکھ کر تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر کئیر ٹیکراقبال اسٹیڈیم نوید نذیر، ثاقب ورک، ماسٹر محبوب احمد کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close