بین الاقوامی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ،4 افراد ہلاک ، 90 زخمی

کابل (94نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق عسکریت پسندوں نے بارود سے بھرا ٹرک نویں پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع گرین ولیج کمپاﺅنڈ سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں تین فوجی اور سویلین شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 23 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی افراد میں اکثریت سویلینز کی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی شدت سے پورا کابل گونج اٹھا۔دھماکے کے باعث عمارت کے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد مصدقہ نہیں ہے، اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جس عمارت کے باہر دھماکہ ہوا ہے اس میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ، اس علاقے میں غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close