قومی

راولپنڈی میں دھماکا، 25 افراد زخمی

راولپنڈی (94 نیوز) راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ گنج منڈی میں فلٹریشن پلانٹ کے قریب کھڑے ٹھیلے کے پاس دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں مجموعی طو پر25 افراد زخمی ہو ئے جن میں سے22 کوہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ 3 کو موقع پر طبی امداد دی گئی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دھماکے میں زخمی 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔

سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button