بین الاقوامی

افغانستان میں 2ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 15 افراد جاں بحق

کابل (94 نیوز) افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع نوا میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی افغان صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close