بین الاقوامی

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر دہشتگردی کا حملہ ناکام

افغان خاتون ہینڈ گرنیڈ بیگ میں چھپا کر قونصل خانے میں داخل ہو رہی تھی، پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،

لاہور(94نیوز) افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، افغان خاتون ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ قونصل خانے میں داخل ہو رہی تھی، پولیس خاتون کو حراست میں لیرک تفتیش شروع کردی ہے، پاکستان نےسکیورٹی بہتر تک ویزہ سروس معطل کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہرمزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر دہشتگردی کا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، حملے کو بروقت کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

بتایا گیا ہےکہ  افغان خاتون ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ افغان خاتون نے ہینڈ گرنیڈ بیگ میں چھپایا ہوا تھا۔ افغان پولیس کے زیرحراست افغان خاتون سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے افغان حکومت سے پاکستانی سفارتخانوں کی سکیورٹی تسلی بخش بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان دفترخارجہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مزارشریف میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی فول پروف بنانے تک تک ویزا فراہمی معطل رہے گی۔ افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے فوری آگاہ کرے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close