افتخار چوہدری جیسے ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے، فواد چوہدری


اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری جیسے ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبارکرناچاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی،اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہو گی یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔



