قومی

اعظم سواتی کی کوئی معافی قبول نہیں کی جائے گی: چیف جسٹس

اسلام آباد (94 نیوز) آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی کوئی بھی معافی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی جس میں اعظم سواتی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کا کچھ حصہ پڑھا اور بتایا کہ اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے ، ان پر 62 ون ایف کے اطلاق کا معاملہ دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے متاثرہ خاندان کوروسٹرم پربلایا اور کہا آپ کے بیوی بچے جیل میں رہ کر آئے ہیں ، ہم آپ کی بچیوں کیلئے لڑ رہے ہیں اور آپ معافی دے رہے ہیں؟ بڑے لوگوں کو ایسے معافی نہیں دی جاسکتی، کوئی معافی قبول نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئی جی تبادلہ کیس میں متاثرہ غریب خاندان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے ساتھ صلح کرلی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button