قومی

اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں آج (یکم جون) سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اسکولز یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے اور یکم اگست سے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

گزشتہ روز اسکول کے آخری دن بچے بہت خوش دکھائی دیئے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے پلان مرتب کرتے رہے۔

واضح رہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اسکولوں میں امتحانات لیے گئے تھے اور اب یکم اگست سے طالب علم نئی کلاسز میں آئیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close