Galleryقومی

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی وارث پورہ میں آگاہی مہم

فیصل آباد (94نیوز)  فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یو سی 89 وارث ہورہ میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی طور پر مارکیٹ کے دکانداروں کو صفائی و ستھرائی بارے آگاہی دی گئی اور معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

پی آر او ضیاء المنعم نے کہا کہ دکاندار حضرات اپنے کاروباری مراکز کی صٖفائی کے بعد کوڑا کرکٹ بازاروں میں سر عام پھینکنے کی بجائے محکم کی جانب سے رکھے گئے کوڑا دانوں میں ڈالیں تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ آسانی سے اٹھا کر گاڑیوں کے ذریعے شہر سے باہر منتقل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اس سلسلہ میں کوئی شکایت ہو تو محکمہ کے فون نمبر1139 پر کال کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button