قومی

اسموگ, لاہور میں دفاتر، تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(94 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہر مسلسل اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، فضائی آلودگی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ گلے اور آنکھوں کی بیماری عام ہوتی جا رہی ہے۔

فضائی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے لاہور میں دفاتر اور تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔

حکومتِ پنجاب نے بڑھتے ہوئے اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیشِ نظر لاہور میں نجی و سرکاری دفاتر، کالجز، اسکولز اور اکیڈیمیز ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور شہر میں نجی و سرکاری دفاتر، کالجز، اسکولز اور اکیڈیمیز بند رکھنے کے فیصلے کا اطلاق 27 نومبر 2021ء سے 15جنوری 2022ء تک ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button