قومی

اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا، گاڑیاں بہہ گئیں

اسلام آباد (94 نیوز) ‏اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے، سوشل میڈیا پر ای الیون(E11) میں گاڑیاں بہنے کی فوٹیج سامنے آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ‏اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا جس کے باعث گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے بتایا ہے کہ  ٹیمیں نالوں، سڑکوں کو صاف کررہی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ کلئیر کردیں گے، عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

واضح رہے کہ ملک میں مون سون کے باعث بارشیں ہو رہی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے   اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close