قومی

عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (94 نیوز) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایاگیاہے۔

درخواست میں عمران خان کو سرکاری و عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان نے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بھی بنایا،عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے فوج کے وقار کو نقصان پہنچا،عمران خان صادق و امین نہیں ۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ عمران خان نے دوران عدت شادی کی ،استدعا کی جاتی ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button