قومی

اسلام آباد میں دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد میں آئی 10 کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹیکسی روکی جس کی تلاشی لینے کے دوران دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے فوری بعد  پولیس بھی جائے دھماکا پر پہنچ گئی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close