قومی

حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم سے حملہ کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں رات گئے مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قوم سے خطاب میں مزید مہنگائی کرنے کا عندیہ دیدیا تھا۔ جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ نئی قیمتوں سے عوم میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button