اسلام آباد دہشت گرد کارروائی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا،خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی


اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق خود کش بمبار نے افغانستان سے تربیت حاصل کی، خود کش بمبارکچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ پورے خطےکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق پوری قوم ایسی بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مساجد اور معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 160 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکےمیں مجموعی طور پر 31 افراد شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تواس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا،پولیس اورسیکیورٹی ادارے کارروائیوں میں مصروف ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔



