قومی

اسسٹنٹ کمشنرصدر کی ڈجکوٹ میں سیوریج کے منصوبے کوتیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(94نیوز) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ڈجکوٹ کا دورہ کرکے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام سیوریج کی بحالی کے زیر تعمیر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اب تک کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ عوامی ضرورت کی اس بڑی سکیم کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سکیم کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی اور منصوبے کے تعمیراتی مرحلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close