Assistant Commissioner City Faisal Ahmed visited Superstores, checking DC counters


Faisalabad(94 news) اسسٹنٹ کمشنرسٹی فیصل احمد نے مختلف سپرسٹورز کا دورہ کیا اور ڈی سی کاؤنٹر پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری اشیاء موجود نہیں ہونی چاہیں جبکہ مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں۔انہوں نے وارننگ دی کہ اوورچارجنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ جیل بھی جانا پڑے گا۔انہوں نے بعض علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔ انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پرسختی سے عملدرآمد جاری ہے۔



