قومی

اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان کاسہولت بازاروں کا اچانک دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان نے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور آٹے سمیت چینی اور دیگر اشیاء کی دستیابی کو چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بازاروں میں اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں آٹا،چینی،دالیں،پھل،سبزیاں اور کریانہ کی دیگر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی دستیابی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close