international

Israel should wait for our response, Iranian Ambassador

Islam Abad (94 news) پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی جامع تحقیقات ہورہی ہیں، اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا سے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کردیا گیا تھا ،جس کے بعد ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا الزام امریکہ پر لگایا تھا اور چند روز قبل قتل کیس کی تحقیقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے ایران کی جانب سے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close