international
Israel's Minister of Information resigned


Tel Aviv (94 news) Israeli Information Minister Gilat Distal resigned from his post.
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد نیتن یاہو کی کابینہ میں سے یہ پہلا استعفیٰ ہے اور ممکنہ طور پر مزید استعفے بھی آسکتے ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کے خاتمے کا باعث بھی ہوسکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے اس کشیدہ اور نازک صورت حال میں اچانک مستعفی ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی گیلت ڈسٹل نے اپنے استعفے میں کوئی وجہ بتائی ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ حماس کے حملے کے دفاع میں بری طرح ناکامی اور عالمی سطح پر اسرائیلی فوج کی سبکی پر کابینہ میں اختلافات نے جنم لے لیا اور کمزور مخلوط حکومت ایک بار پھر مشکل میں آگئی ہے۔