بین الاقوامی

اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، طیب اردوان

اسلام آباد (94 نیوز) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ہمارے خطے کو ایک بار پھر بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔ صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔ ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button