قومیکامرس

اسد عمر کی جگہ پیپلز پارٹی کےڈاکٹر حفیظ شیخ کو خزانے کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد ( 94نیوز) گزشتہ روز بڑے پیمانے پر کابینہ میں رد و بدل کر دی گئی تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے اور اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ فواد چوہدری سمیت دیگر وزراءکے قلمدان بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی ماہر مانے جاتے ہیں اور وہ اس میں 30 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ، انہوں نے نہ صرف امریکہ کی معرو ف یونیورسٹی بوسٹن سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے بلکہ وہ ہاورڈ یونیورسٹی میں بطور استاد یعنی پروفیسر کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ 90 کی دہائی میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔ 21 ممالک میں ماہر معاشیات کی مختلف جگہوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

2000 سے 2002 تک سندھ حکومت میں وزیر خزانہ اور منصوبہ بندی رہے تاہم اس کے بعد انہوں نے وفاقی وزیر برائے نجکاری کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے ۔انہوں نے پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔حفیظ شیخ 2012میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button