قومی

ریڈیو پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والےمقابلہ نعت خوانی میں فیصل آباد کی پہلی پوزیشن نعت اکیڈمی کا اعزاز ہے، ریاض حسین انجم

فیصل آباد(94 نیوز) محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں نعت اکیڈمی فیصل آباد کے طالب علموں لائبہ رفیق اور ثاقب محی الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/سیکرٹری نعت اکیڈمی ریاض حسین انجم نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے 15سال سے کم عمر مقابلہ نعت خوانی میں دونوں طالب علموں کی طرف سے اول پوزیشن حاصل کرنا نعت اکیڈمی کے لئے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے بتایا کہ نعت اکیڈمی میں ماہر نعت خواں حضرات کی زیرنگرانی طالب علموں کو نعت پڑھنے کی معیاری تربیت فراہم کی جارہی ہے اور صوبائی سطح پر مقابلہ میں دو پوزیشنز حاصل کرنا اسی کاوشوں اور محنتوں کا ثمرہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button