قومی

اسد عمر نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button