قومی

ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹر اور ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پارٹی نے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی پی پی101 پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے، پی پی 100 پر طلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے طلال چوہدری کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کر دیا، ملک نواز کو میئر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے طلال چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔ عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے،پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے،جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button