قومی
اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل،پاسپورٹ بلاک


اسلام آباد(تعلیم ٹی وی آن لائن)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اورمفرورہیں، اسحاق ڈارکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے
وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیر خزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اور ان کا نام پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ۔



