قومی

استعفیٰ نہ دینے کے معاملے پر ن لیگ اور گورنر کے پی کے میں اختلاف

پشاور(تعلیم ٹی وی آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ ن کے درمیان استعفیٰ نہ دینے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت اور تمام گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں تاہم اقبال ظفر جھگڑا نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک نئی حکومت انہیں نہیں ہٹائے گی وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔

اس پر مسلم لیگ ن اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اقبال ظفر جھگڑا پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباﺅ ہے لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ،انہوں نے استعفیٰ نہ بھی دیا تو نئی حکومت انہیں تبدیل کردے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button