قومی

اساتذہ کےتبادلوں کیلئے آٹو میٹک الیکٹرانک ٹرانسفرپالیسی لارہے ہیں،وزیر تعلیم

گرمیوں کی تعطیلات یکم جون تا 11اگست تک ہونگی،نجی سکولوں کی 12اپریل تک رجسٹریشن ڈیڈلائن مقرر

لاہور(94نیوز) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات یکم جون تا 11اگست تک کی جائیں گی، نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع ہوگا،اپریل اور مئی میں تبادلوں سے پابندی اٹھا دیں گے،تبادلوں کیلئے آٹو میٹک الیکٹرانک ٹرانسفرپالیسی لیکر آرہے ہیں،تبادلے کیلئے کسی کو رشوت نہیں دینا پڑے گی، 12اپریل تک نجی سکولوں کو رجسٹریشن کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

یہ گفتگو انہوں نے آج یہاں ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ اپریل اور مئی میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا دیں گے۔اساتذہ کے تبادلوں کیلئے نئی الیکٹرانک پالیسی لیکر آرہے ہیں،اساتذہ کے تبادلے آٹومیٹک سسٹم کے تحت آن لائن ہوں گے، تبادلے کیلئے کسی کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔، ٹیچرز کی کمی پوری کرنے کیلئے ریشنلائزیشن کریں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ10ہزار سکولوں میں 20سے کم طلباء کیلئے ایک استاد ہے۔ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کا 40طلباء کیلئے ایک کا تناسب رکھیں گے۔پنجاب میں صرف 10ہزار سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اساتذہ کی کمی نہیں ہے۔ کیونکہ جب ایک سکول میں 20بچوں کو 4استاد پڑھا رہے ہیں تو ٹیچرز تو کم ہوں گے۔

اساتذہ کی کمی نہیں ہے۔ ہم نے کبھی ریشنلائزیشن کا سوچا ہی نہیں ہے۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ نئی بھرتیاں کرلیں، نئی بھرتیاں کیوں کریں؟ جو لوگ بیٹھے ہیں وہ کام کریں۔نئی بھرتیاں کرنے سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریشنلائزین کے بعد بھی ہمارے پاس ٹیچرز بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیا ڈیٹا بیس بنانے جارہے ہیں ۔ جو ایپ بنانے جارہے ہیں اس پر ہر چیز ٹریک پر ملے گی۔

مرادراس نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام نجی سکول رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے۔ہمیں معلوم ہونا چاہیے کون سا سکول کہاں کھلا ہے۔اگلے 60دنوں میں جس سکول نے بھی رجسٹریشن نہ کروائی اس کو بند کردیں گے۔ اس کی سکول کی طلباء ، فیسوں سمیت ساری تفصیلات ہماری پاس ہونی چاہیے۔ 12اپریل تک تمام سکولوں کو رجسٹریشن کروانا ہوگا۔زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔سکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button