شوبز

اداکارعرفان خان کے انتقال پر امیتابھ بچن بھی شدید غم زدہ ہو گئے،

ممبئی (94 نیوز) منفرد اداکاری کے انداز سے شہرت رکھنے والے معروف بھارتی اداکار عرفان خان 54 برس کی عمر میں کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے ہیں اور اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان خان کے انتقال پر پوری بالی وڈ انڈسٹری میں شدید غم پایا جارہاہے اورہر کوئی ان کی موت کی خبر سن کر افسردہ ہے ، عرفان خان کے دنیا سے رخصت ہو جانے کی خبر نے دیگر فنکاروں کے ساتھ امیتا بھ بچن کو بھی شدید غمزدہ کیا اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے یہ خبر موصول ہو رہی ہے کہ عرفان خان چل بسے ہیں ، یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ افسردہ اور پریشان کن خبر ہے ، اپنے ہاتھوں کو باندھ لیا ہے ، عرفان خان ناقابل بیان اور ناقابل یقین ٹیلنٹ رکھتے تھے ،وہ ایک شاندار ساتھی تھے ، سینما کی دنیا میں ان کا نمایاں کردار ہے ، وہ ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیاہے ۔“

بھارتی میڈیاکے مطابق عرفان خان 2018سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔ان کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑ جایا کرتی تھی۔ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔ ملک گیر لاک ڈاﺅن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

2018 میں جب عرفان کو اپنے اس مرض میں مبتلا ہونے کے بارے میں پتا چلا تھا تو عرفان خان نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔’

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close