قومی

احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت،نیب نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(94 نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ میں احسن اقبال اورشاہد خاقان عباسی کی ضمانتوں کیلئے درخواستوں پرنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا ،نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے سماعت کی،نیب کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع نہیں کرایا جا سکا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close