قومی

احسان مانی چیئرمین پی سی بی نامزد ، انتخاب لڑ کر چیئرمین بننا ہو گاٖ: عمران خان

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کے اعلان کے چند ہی منٹ بعد ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیرت میں ڈوب گئے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے استعفیٰ دیا گیا تو کچھ ہی دیر بعد عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ہے تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ایک اور اعلان کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا ” ہم مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں گے جس کے تحت میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں احسان مانی کو نامزد کروں گا۔ اس کے بعد وہ چیئرمین شپ کیلئے انتخاب لڑیں گے۔“

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close