قومی

احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہو گئے

لاہور(94 نیوز)وزیراعظم پاکستان کے نامز د کردہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ۔ پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا نے چیئرمین کا انتخاب کرایا۔شیڈول کے مطابق 11 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔لیکن احسان مانی کے سوا کسی ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور اس طرح وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جبکہ ایک ممبر عارف اعجاز نے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔ ان دونوں کی جگہ کرکٹ کے پیٹرن انچیف عمران خان نے احسان مانی اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close