National

Court's decision against Sharif and his family

Lahore (94 news) لاہور کی احتساب عدالت نے ن لیگ کے صدر میاں شہبازشریف اور انکے اہل خانہ کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔عدالتی حکم میں منجمد کی جانے والی جائیدادوں میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگر علاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔

گزشتہ روزاحتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرایا گیاتھا، عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگرافرادکی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close