قومی

احتساب عدالت میں نوازشریف کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان شدید تلخ کلامی

لاہور (94 نیوز)احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکلاءاور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو باہر جانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ نیب پراسیکیوٹر مداخلت کر رہے ہیں جس پر نیب پراسیکوٹر نے جواب دیا کہ یہ اپنی مرضی کا جواب لکھوانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا ۔ اس دورا ن خواجہ حارث کے معاون وکیل نے بھی بولنا شروع کیا لیکن خواجہ حارث نے انہیں خاموش رہنے کیلئے کہا ۔ معاون وکیل محمد زبیر نے کہا کہ پراسیکیوٹر تفتیشی افسر کو سوال کا جواب بتار ہے ہیں اس لیے تفتیشی افسر کو باہر بھیج دیں پھر بحث کی جائے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش افسر باہر نہیں جائے گا جس پر خواجہ حارث میدان میں آئے اور انہوں نے کہا کہ اگر تفتیشی افسر باہر نہیں جائیں گے۔خواجہ حارث کی درخواست پر عدالت نے تفتیشی افسر کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button