قومی

وفاقی حکومت کی طرف سے سول ایوارڈ کیلئے 127 ناموں کی فہرست جاری

اسلام آباد(94نیوز) وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کیلئے127 ناموں کی فہرست جاری کردی ہے،

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی، جس میں نیوزکاسٹر عشرت فاطمہ،سابق کپتان وسیم اکرم،گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی سمیت 18غیرملکی بھی شامل ہیں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔

سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس، کرکٹریاسرشاہ، گلوکارسجاد علی اورعطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم سٹار بابرہ شریف، ریماخان، مہوش حیات، شبیرجان، افتخارٹھاکر فہرست میں شامل ہیں۔نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ،نجی ٹی وی کے اینکرارشد شریف اورتاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button