National

All Pakistan Colleges Association announces first, Private Schools Association announces opening of educational institutions from January 11

Lahore (94news) آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 11جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولے جایں گے۔
چیئرمین رانا انصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا عادل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت نے 17 دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور کو جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نےاستاد کو عزت دوکا نعرہ بھی لگا دیا۔

یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 26 From november 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔
اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو حالات بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کاشف مرزا، رانا طاہر سلیم خاں، میاں ندیم احمد، اس بشیر گل، چوہدری محمد طاہر، شیخ نسیم، رانا ابرار، شاہد نور و دیگر نے بھی 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close