قومی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے وفد کی پریس کلب آمد،شاہد علی اور میاں ندیم احمد کو مبارکباد

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے وفد کی پریس کلب آمد، صدر پریس کلب شاہد علی کو مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز اور میاں ندیم احمد کو صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے، وفد میں مرکزی چئیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز رانا طاہر سلیم خاں، وائس چئیرمین غلام مصطفےٰ، نائب صدر چوہدری عرفان اشرف، جنرل سیکرٹری انصر ریاض اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر محبوب عالم شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصل آباد کا بڑا اعزاز ہے اور آپ لوگوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان بھر کے صحافیوں نے آپ دونوں پر اعتماد کیا اور آپ لوگوں کو منتخب کیا، انہوں نے باقی منتخب ہونے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر رانا طاہر سلیم خاں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے صحافیوں کیلئے خصوصی رعایت دینے کیلئے تیار ہیں، تاکہ صحافیوں کے بچوں کو بھی اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے، مرکزی صدر پی ایف یو جے ورکرز شاہد علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں، صحافیوں نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کو پرموٹ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے ورکرز کو منفرد تنظیم بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ صحافیوں کی آواز پہلے بھی بنتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فصل آباد پریس کلب پاکستان کا بہترین کلب بنا دیا ہے یہ صحافیوں کا گھر ہے۔ اس میں صحافیوں کیلئے جم کلب، سوئمنگ پول،انڈور گیمز کے علاوہ انکی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے کئے ہیں۔ اس موقع پر سینئیر صحافی رانا محسن، رانا زاہد اقبال، میاں بشیر اعجاز چئیرمین الیکشن کمیٹی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button