National

Nawaz Sharif also took a stand on Asif Zardari's statement

Islam Abad (94 news) سابق وزیراعظم پاکستان اورمسلم لیگ ن قائد میاں نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے دکھ اورتکلیف پہنچی،90 کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھرالزام تراشی کیوں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کانوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے، دونوں رہنماﺅں کے درمیان آصف زرداری اورمریم نوازکے درمیان تلخ گفتگوپرتبادلہ خیال کیاگیا، فضل الرحمان اورنوازشریف نے آئندہ کی حکمت عملی پربھی غورکیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر کہاکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے دکھ اورتکلیف پہنچی،90 کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھرالزام تراشی کیوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے خودزرداری صاحب کے غیرجمہوری رویے سے دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی، سابق صدر کاکہناتھا کہ حکومت کیخلاف تحریک کیلئے نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہئے جبکہ مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے نمائندہ کے طور پر میں یہاں موجود ہوں جس نے نوازشریف سے بات کرنی ہے وہ میرے ساتھ بات کرے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button