Urdu News

شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات ایس او پی کے مطابق مکمل کروائے جائیں. ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی

ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات ایس او پی کے مطابق مکمل کروائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہر کے کیٹگری اے ،بی اور سی میں شامل تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ہیڈ کواٹرز عاطف نذیر اور تعلیمی اداروں کے منتظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہد ی نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہور پولیس شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔ تما م ڈویژنل ایس پیز اپنی ڈویژنز میں تعلیمی اداروں کے منتظمین سے خود ملاقات کریں اور حفاظتی انتظا مات ایس او پی کے مطابق خود مکمل کروائیں ۔ تعلیمی اداروں میں ونٹیج پوائنٹس ،

گارڈز کی تربیت و سکیورٹی آلات کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔
ایس پی ہیڈکواٹرز عاطف نذیر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اداروں کے گارڈز کی باقاعدہ ٹریننگ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کروائی جائے گی جس میں ان کو ویپن ہینڈ لنگ اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ اور سکول میں شرکاء کی حفاظت کو یقینی .
بنانے کے لئے ٹرکس سکھائے جائیں گے

www.taleemtv.com

www.facebook.com/taleemtv

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button