قومی

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ملوث3ملزمان اشتہاری قرار

 

لاہور(94نیوز)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3 ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت کے جج نجم الحسن نے  سکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا، مفرور ملزمان میں پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرندیم ضیا، کامران کیانی اور خالدحسین شامل ہیں،

نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزموں کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن  وہ پیش نہیں ہوئے، تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔عدالت نے 10 جنوری کوتینوں ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button