قومی

آسیہ بی بی کر سمس کہاں منائیں گی ؟

اسلام آباد (94 نیوز ) توہین مذہب کے الزام میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی آسیہ بی بی اس وقت نامعلوم مقام پر حکومت کی حفاظتی تحویل میں ہیں اور وہ اپنی کرسمس بھی سخت حفاظت میں ہی منائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی گزشتہ آٹھ سالوں سے جیل میں تھیں تاہم سپریم کورٹ میں کیس چلا اور ان پر الزام ثابت نہیں ہو سکا اور انہیں بری کر دیا گیا ۔ تاہم ان کی کافی عرصہ تک رہائی ممکن نہ ہو سکی اور تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے کیے گئے ۔ اس وقت عمران خان دورہ چین پر تھے اور ان کی غیر موجودگی میں وزراءنے تحریک لبیک کو راضی کر لیا اور مذاکرات طے پا گئے ۔

آسیہ بی بی کی رہائی عمل میں لائی گئی تو ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور حکومت کی جانب سے ان کے رہائشی مقام کو بھی خفیہ رکھا گیا ہے ۔ آسیہ بی بی کو بیرون ملک روانہ کیے جانے سے متعلق خبریں میڈیا کا حصہ رہیں۔

کرسمس کا تہوار قریب ہے۔ اس موقع پر مسیح براداری نے بھرپور طریقے سے تیاریا ں بھی شروع کر دی ہیں ، اس موقع پر ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے گرجا گھروں پر سخت سیکیورٹی کے انتظام کیے جائیں گے ۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close