قومی

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ اور ڈاکٹر حبیب بٹر نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

سات روزہ انسداد پولیو مہم 8 سے 14 جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 36 ہزار 770بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے،والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی جاری تعطیلات کے باعث گھروں میں موجود بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے جبکہ مہمان بچوں کو بھی کور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈی ایچ ا و نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب بٹر، نیہا شاہد، مبشر بٹ روٹری کلب اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button