کھیل

آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست

حیدرآباد (94 نیوز)بھارتی شہر حیدرآباد میں ون ڈے سیریز کے ہونے والے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 237 رنز کے ہدف کو 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر عبور کر لیا جس میں یادیو 81 سکور کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ دھونی نے 59 اور کپتان ویرات کوہلی نے 44 رنز بنائے ۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سا ت وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے جس میں عثمان خواجہ 50 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ میکس ویل نے 40 ، سٹونس نے 37 ، کیرے نے 36 ، نیل نے 28 اور ٹرنر نے 21 رنز بنائے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close