بین الاقوامیسائنس و ٹیکنالوجی

آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا

میلبرن (94 نیوز) آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔

 راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button