کھیل

آسٹریلیا نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو278رنز کا ہدف دیدیا

دبئی (94 نیوز)چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 277 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 98 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ پاکستانی نژاد اوپنر عثمان خواجہ نے 62 اور کپتان ایرون فنچ نے 39 رنز اور کیرے نے 55 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button