قومی

رمضان شوگر ملز کیس کی تحقیقات مکمل، شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزمان نامزد

لاہور(94نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب )نے رمضان شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور کرپشن ریفرنس میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر صدارت بورڈ میٹنگ ہوئی جس میں ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ بورڈ میٹنگ میں رمضان شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کرپشن ریفرنس حتمی منظوری کےلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button