قومی
آزاد کشمیر عام انتخابات، 12 حلقوں میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔


مظفر آباد (94 نیوز) آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کی انتخابی مہم کل رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن کےمطابق آزاد کشمیر کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم 31 جولائی اور یکم اگست کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ مظفرآباد ڈویژن کے 9 اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے 12 حلقوں میں 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کے انعقاد یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور کارکنان کو انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے تمام فریقین تعاون کریں۔



