تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک، سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف سیمینار

منشیات ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے، سی ٹی او مقصود لون

سی ٹی او مقصود لون، سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مزمل یار، چئیرمین ایف این این میاں ندیم احمد، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر ثمرین اور زبیر وٹو کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال اور اسکی اسمگلنگ کیخلاف عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں کیا گیا۔ جس میں چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال مزمل یار، سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن زبیر وٹو، پاکستان سائیکاٹرک ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال 2 ڈاکٹر ارم جاوید، ڈاکٹر ثمرین افضل، یوسف عدنان، سلیم بلندیا، محمد اطہر، ڈاکٹر مبشر باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر این جی اوز نیٹ ورک کے ممبران عہدیداران فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، فرخ بشیر، میاں محمد محسن، میڈم ریحانہ، میڈم ستارہ رانا، میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، سٹی ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک نے اس اہم ایشو پر سیمینار کا انعقاد کرکے سول سوسائٹی کے مثبت رول کو اجاگر کیا ہے،

نشہ ہماری نسل کو تباہی کی جانب لیکر جا رہا ہے اور یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کی ترسیل، اسکی اسگلمگ اور فروخت پر سخت سزائیں دی جائیں تاکہ ہماری نسل تباہی سے بچ سکے، گھروں کے گھر تباہ ہو رہے ہیں، کالجز، یونیوسرٹیوں بلکہ اب تو اسکولوں میں بھی منشیات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، منشیات کی مخلتف اقسام سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔

چرس، شراب، تمباکو، شیشہ اور آئیس کیسے خطرباک نشے نہ صرف نوجوانوں کو تباہ کررہے بلکہ خواتین بھی اب ان نشوں میں گھر چکی ہیں،

مقررین نے کہا کہ علماء کرام، اساتذہ کرام کی بہت بڑی ذمہ داری ہے وہ قوم کو نشے سے نفرت اور اسلام نے جو نشے کے بارے کہا آگاہی دیں۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مافیا کا جب تک سر نہیں کشلیں گے یہ رکنے والے نہیں۔

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک حکومت کیساتھ ملکر منشیات کیخلاف ہر مہم میں اور ہر قدم پر ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔

آخر پر بہترین کام کرنے اور کامیاب سیمینار کے انعقاد پر شیلڈز بھی دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button