National

RPO Faisalabad inoffensive open court, Directed the officers to make decisions on merit and prompt complaints

Faisalabad (94 news) آر پی او فیصل آبادکی طرف سے سائلین کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد۔سائلین کی دادرسی کیلئے تمام اقدامات کرینگے۔رفعت مختار راجہ نے آر پی او آفس میں آنے والے مختلف سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے، اس موقع پرآر پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں تما م پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے کو اپناتے ہوئے انصاف لوگوں کی دہلیز تک پہنچائیں۔ سائلین کو خوار ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر لوگوں کی دادرسی کی جائے اور انکی جائز شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔پولیس افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہار ت کو بروئے کار لائیں تاکہ پولیس کلچر میں تبدیلی کا خواب پورا ہو سکے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close