تقریبات/سیمینارز

آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریبات، مصوری،آزادی مشاعرہ، شام موسیقی، ملی نغمے، تقاریر کیک کٹنگ اور ٹیبلو پرفارمسز کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریبات مقابلہ مصوری،آزادی مشاعرہ، شام موسیقی، ملی نغمے، تقاریر کیک کٹنگ اور ٹیبلو پرفارمسز کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ مصوری میں ”خوبصورت پاکستان” کے موضوع پر 8 سال سے17 سال اور18 سے 35 سال کے طلباء و طالبات میں مقابلہ ہوا جس میں پہلا انعام15 ہزار، دوسرا انعام 12 ہزار اور تیسرا انعام10 ہزار تھے۔ مقابلے میں 70 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد محمد عمران رضا اور مہمان خصوصی ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان چدھڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عمر عادل، اسسٹنٹ کمشنر صدر ذوالقرنین نے طلباء و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ یوم آزادی کے سلسلے میں آرٹس کونسل میں شام موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نامور گلوکار شجاع احسان اور اقصیٰ اور دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔ یوم آزادی کے سلسلے میں آرٹس کونسل میں کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن علی احمد سیان، معروف آرٹسٹ قمر سلطان، محمد عمران رضا ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس، اسد حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس اور ڈاکٹر مزمل مرتضی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پرفارمسز بھی پیش کیں اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد دی گئیں۔ یوم آزادی کی تقریبات میں معروف آرٹسٹوں، سماجی شخصیات، طلباء و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button